جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

میک اپ اور سرجری سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے، نیلم منیر

datetime 2  جنوری‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آج کل کے دور میں خوبصورتی بڑھانے یا بڑھاپا چھپانے کے لیے خواتین کی جانب سے میک اپ سرجریز کرانے کی وجہ سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے۔اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فٹنس اور خوبصورتی و دیگر مسائل سمیت اہم موضوعات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ دراصل خوبصورتی بڑھانے اور بڑھاپے کو چھپانے کے لیے میک اپ سرجریز کروانا شوق کا کام ہے اور مذکورہ کام وہی کرواتے ہیں جنہیں شوق ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی کے چہرے میں جھریاں ہو رہی ہیں یا کچھ لائنیں نظر آنے لگتی ہیں تو ان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ قدرتی عمل ہے جسے قبول کیا جانا چاہیے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا ہے کہ آج کل تو ایسا ہو گیا ہے کہ ہر کسی نے چہروں پر اتنا کام کروایا ہے کہ تمام لوگ ایک جیسے نظر آنے لگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…