پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

غلط معلومات پھیلانے کا الزام، ایرانی اور روسی اداروں پر پابندیاں عائد

datetime 1  جنوری‬‮  2025 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے صدارتی انتخابات سے قبل غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں 2 ایرانی اور روسی اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں اداروں نے نومبر کے انتخابات سے قبل امریکیوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی۔ روس اور ایران کی حکومتیں جعلی ویڈیوز، خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔ ان معلومات کو صدارتی انتخاب سے قبل ووٹرز پر اثرانداز ہونے اور انتخاب کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

امریکی وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق ماسکو میں موجود روسی ادارہ سینٹر فار جیو پولیٹکل ایکسپرٹیز نے امریکی امیدواروں کے بارے غلط معلومات پھیلائیں اور مالی معاونت کی۔ ان میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز بھی شامل تھیں۔ ادارے کے ساتھ اس کے ڈائریکٹر پر بھی لاگو ہوتی ہیں جنہوں نے روس کیان ملٹری انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ مل کر کام کیا جو مغرب کے خلاف سائبر حملوں اور تخریب کاری کی نگرانی کرتے ہیں۔امریکی حکام نے بتایا کہ ایرانی ادارہ کاگنیٹیو ڈیزائن پروڈکشن سینٹر، سپاہ پاسداران انقلاب کا ذیلی ادارہ ہے جسے امریکا نے ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

اس ادارے نے 2023 سے امریکا میں سیاسی کشیدگی بڑھانے کا کام کیا۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایرانی حکومت پر غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ پر امریکا میں مظاہروں کو بڑھاوا دینے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سینیئر ارکان سمیت کئی اعلی موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کے اکانٹس ہیک کرنے کا بھی الزام ہے۔ روس اور ایران امریکا کے ان الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…