کراچی(نیوز ڈیسک)پرانی سبزی منڈی کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کے ایم سی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے ایم پی اے واجہ کریم داد کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 2 گینگسٹرزکولیاری میں ہلاک کردیاگیاہے۔ شاہ فیصل اور لیاقآباد میں انسداد دہشت گردی کے محکمے نیکراچی میں 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔لیاری میں ہلاک ملزمان کا تعلق گینگ وار گروہ سے ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ ملزم زوہیب پیپلزپارٹی کے ایم پی اے واجہ کریم داد کے قتل میں ملوث تھا، جبکہ چاکیواڑہ میں مارے گئے ٹارگٹ کلر کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔انسداد دہشت گردی کے محکمے نیکراچی میں 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ 50 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،اس سے پہلے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں عسکری پارک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نیفائرنگ کی جس سے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ایم سی ارشد حسین جاں بحق ہوگئے، ارشد حسین کو نائن ایم ایم پستول سے نشانہ بنایا گیا۔وہ فیڈرل بی ایریا میں نصیر آباد کے رہائشی تھے، پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔