لاہور(نیوزڈیسک ) اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے آزاد امیدوار ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی کے90فیصد لوگوں نے ووٹ دیئے جبکہ پیپلزپارٹی نے بھی میراساتھ دیا ہے،۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری ذاتی خواہش تو مسلم لیگ ن میں جانے کی ہے لیکن فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کروں گا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ میرے خون میں شامل ہے۔میرے دادا فضل الدین مرحوم بھی مسلم لیگ میں تھے اور انہیں شرف حاصل ہے کہ انہوں نے قائد اعظم سے ہاتھ ملایا تھا اور وہ امرتسر سے مسلم لیگ کے اجلاس میں شرکت کےلئے لاہور آئے تھے۔ریاض الحق نے کہاکہ مئی 2013ءسے قبل ایک انتخابی سرو ے میرے حق میں آیا تھا لیکن مجھے ن لیگ نے ٹکٹ نہیں دیا تھا اور اب ضمنی الیکشن میں سروے میرے حق میں تھا اور حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی تھی کہ لیکن ایک بارپھرٹکٹ نہیں دیاگیالیکن میرے حلقے کے عوام نے مجھ کوایوان میں پہنچایاہے ۔