اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سستی سعودی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)کم لاگت والی سعودی ائیرلائن فلائی اے ڈیل نے 2فروری 2025ء سے پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کیلئے شیڈول پروازیں شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔ایئر لائن حکام کے بیان کے مطابق یہ اقدام اس کی بین الاقوامی توسیعی حکمت عملی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کیلئے اس کی پہلی شیڈول سروس کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2فروری سے فلائی اے ڈیل کی کراچی سے سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ کیلئے ہفتے میں دو پروازیں ہوں گی۔ ایئر لائن کے سی ای او سٹیون گرین وے نے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے دیگر شہروں کیلئے مزید پروازیں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ائیرلائن کے سی ای او سٹیون گرین وے نے کراچی کو ایک نئی منزل بنانے کیلئے مل کر کام کرنے پر پاکستانی حکام اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، اور بہت سے لوگ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار، زیارت یا خاندان سے ملنے کیلئے سفر کرتے ہیں، اس لئے ایئر لائن کیلئے اس روٹ پر پرواز شروع کرنے کا منصوبہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ ایئر لائن رواں برس کے آغاز میں پاکستان کیلئے خصوصی حج چارٹر پروازیں چلانے میں کامیاب رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے پروازیں شروع کرنا ایئرلائن کیلئے بڑا قدم ہے کیونکہ یہ جنوبی ایشیا کیلئے ان کی پہلی باقاعدہ پرواز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…