جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

مسلمان کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا’ لاہور ہائیکورٹ

datetime 28  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے مسلمان کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ دینے کے قانونی نکتے پر فیصلہ سنا دیا۔جسٹس اقبال چوہدری نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیا جس کے مطابق مسلم کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا۔لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور اس کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصے کا حق دار نہیں۔گوجرہ کے وفات پانے والے شخص کی 83کنال اراضی اس کے بچوں میں تقسیم کی گئی جس کے بعد پوتے نے اراضی کے انتقال اور اس میں غیر مسلم چچا کو حصہ دینے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔ماتحت عدالت نے چچا کے غیر مسلم ہونے کی وجہ سے پوتے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔بعد ازاں فیصلے کو چچا نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور اپیل دائر کی تھی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…