اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں 77 ہزار میٹرک ٹن گندم گوداموں میں خراب ہونے کا انکشاف

datetime 27  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے حکام کی غفلت یا لاپرواہی سے 77 ہزار 762 میٹرک ٹن گندم گوداموں میں پڑے پڑے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق پاسکو سے خریدی گئی گندم کی مالیت تقریباً 11 ارب روپے ہے، خراب گندم کا استعمال انسانی صحت کیلئے مضر صحت ہوسکتا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ گوداموں میں پڑی گندم قابل استعمال ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے 6 ممبران پر مشتمل اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔سیکرٹری خوراک اشفاق احمد نے کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹ کے بعد گندم کی کوالٹی چیک کی جائے گی، گندم کس وجہ سے خراب ہوئی وجوہات دیکھی جا رہی ہیں،گندم قابل استعمال ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مضر صحت ہونے پر گندم کو کسی طور استعمال نہیں کیا جائے گا، محکمہ خوراک کے پاس ٹیکنیکل افراد نہ ہونے کے برابر ہیں، ہر گندم کا اپنا لائف شیل ہوتا ہے، گوداموں میں موجود گندم کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…