پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نیدرلینڈ میں 500سال پرانا لکڑی کا نایاب جوتا دریافت

datetime 26  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الکمار(این این آئی)نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر کی تعمیر کے دوران 500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز اپنے لکڑی سے تیار کردہ جوتوں کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔حال ہی میں نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے 30 کلو میٹر کی دوری پر الکمار میں تعمیراتی کام کے دوران لکڑی کا قدیم جوتا دریافت ہوا ہے۔

حالیہ قدیم و نایاب دریافت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایک زمانے میں ان لکڑی سے تیار کردہ جوتوں کا استعمال کتنا وسیع تھا۔ماہرِ آثار قدیمہ سلکے لانگ کے مطابق یہ خاص جوتا شہری علاقے میں زیرِ زمین تعمیراتی کام کے دوران ملا، جو ہمیں ان کسانوں کی یاد دلاتا ہے جو اپنے کام کے دوران لکڑی کے جوتے استعمال کیا کرتے تھے لیکن ہمیں یہ جوتا ایک شہری علاقے سے ملا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس زمانے میں اِس قسم کے جوتے روز مرہ کے استعمال میں عام ہوا کرتے تھے۔ان کے مطابق اس جوتے کا سائز 36 ہے، جسے 15ویں صدی کے آخر اور 16ویں صدی کے اوائل میں بنایا گیا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…