لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی کے ایوان میں عوامی ایشوز پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے میں مشہور اپوزیشن کے میاں اسلم اقبال کو شعیب صدیقی کی صورت میں بہترین ساتھی مل گیا ۔پی ٹی آئی کی طرف سے میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی کے ایوان میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے سمیت دیگر معاملات میں کھل کر اظہار خیال کرتے ہیں اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے میں مشہور ہیں۔ ضمنی انتخاب میں پی پی 148سے منتخب ہونے والے شعیب صدیقی بھی اچھے مقرر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور وہ بھی بطور اپوزیشن رہنما عوامی مسائل پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہیں ۔ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد میاں اسلم اقبال کو ان کی صورت میں اپنا جوڑی دار مل گیا ہے ۔