اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

محبت میں مبتلا بیوی نے طلاق نہ دینے پر شوہر کو قتل کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سہراب گوٹھ پولیس نے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں مقتول کی اہلیہ، سسر اور سالے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو ملزمہ نے پہلے کوئی چیز کھلائی اس کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، ملزمہ نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کا معمہ حل ہوگیا۔سہراب گوٹھ پولیس نے زیر حراست ملزمہ نور ثمینہ، اس کے والد محمد ندیم ولد علی محمد اور بھائی یامین کو گرفتار کرکے 302/34 کے تحت مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ سب انسپکٹر وزیر سموں نے بتایا کہ 22 دسمبر کو اسکیم 33 جمالی گوٹھ غریب آباد گلی نمبر 5 میں ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 28 سالہ شاہد علی ولد محمد قاسم کے نام سے کی گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی اہلیہ نور ثمینہ کا بیان قلمبند کیا تھا جس میں تضاد پایا گیا۔ملزمہ نے بتایا تھا کہ وہ سو رہی تھی جب صبح اٹھی تو اس کے شوہر کی لاش چھت میں لگے پنکھے سے لٹک رہی تھی جس پر اس نے فوری طور پر مقتول کے بھائی کو اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو اتار کر کرسی پر ڈال دیا۔

مقتول کے بھائی نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے مقتول کی اہلیہ کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا تھا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایم ایل او نے بتایا کہ مقتول شاہد علی کو ہفتے کی شب کھانے میں کوئی چیز ملا کر کھلائی گئی جس سے وہ بیہوش ہوگیا، بعد ازاں ملزمان نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا، ملزمہ نور ثمینہ نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے والد اور بھائی کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ کافی عرصہ سے اپنے شوہر سے طلاق دینے کا بول رہی تھی تاہم وہ طلاق دینے کو تیار نہیں تھا، ملزمہ کسی اور شخص سے محبت کرتی تھی، ہفتے کی رات کو ملزمہ رات دس بجے اور مقتول رات ایک بجے گھر آئے تھے دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا بعد ازاں ملزمہ نے منصوبے کے تحت شوہر کو قتل کردیا، مقتول الیکٹریشین اور دو بچوں کا باپ تھا، ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…