منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اداکار عمر عالم نے دورانِ پرواز خاتون کو پروپوز کردیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 23  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز کے اداکار اور رئیلٹی شو تماشا کے معروف کنٹسٹنٹ عمر عالم نے دوران پرواز اپنی خاص دوست کو شادی کی پیشکش کردی۔ عمر عالم کو ایک خاتون کے ہمراہ نجی فلائٹ میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے فلائٹ عملے کے تعاوم سے تمام مسافروں کے سامنے اسے پروپوز کیا۔خاتون سے محبت کا اظہار کرتے عمر عالم نے کہا کہ جب محبت کے اظہار کی بات آتی ہے تو انہیں شرمیلا انسان سمجھا جاتا ہے لیکن پھر بھی وہ اس لمحے کو اپنی ہونے والی بیوی کیلئے خاص بنانا چاہیں گے اور اسے پرپوز کریں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے خاتون کو شادی کی پیشکش کر رہے ہیں جس کو وہ قبول کرتے ہوئے شادی کیلئے ہاں کہہ دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمر عالم کو جہاز میں اپنی منگیتر کو پروپوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، صارفین نے کہا کہ یہ ایک قابل قدر شو تھا تاہم فلائٹ مسافروں کیلئے بالکل غیر ضروری تھا۔ کچھ لوگوں نے دعوی کیا کہ یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ تھا جس کا منصوبہ فلائی جناح نے اپنی ایئر لائن کی تشہیر کے لیے کیا تھا۔

جبکہ کچھ لوگوں نے دلیل دی کہ عمر عالم اپنی منگیتر کے ساتھ سفر کرکے اسلامی ریاست میں غلط مثال قائم کر رہا ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے عمر عالم کے اسٹارڈم پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ پاکستان میں مغربی کلچر کو پروموٹ کیا جارہا ہے اور یہ اس اداکار کا عوام کی توجہ سمیٹنے کیلئے ایک طریقہ ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…