اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایم کیوایم کے رہنماءفاروق ستارنے قومی اسمبلی کی نشت سے استعفی واپس لینے کےلئے سپیکرقومی اسمبلی کوخط لکھ دیاہے ۔ایم کیوایم کی طرف سے سپیکرکولکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ ایم کیوایم اسمبلی میں واپس آکرفورم پرموثرطورپرآوازبلندکرناچاہتی ہے ۔انہوں نے خط میں اس بات کوبھی تفصیل سے لکھاکہ کیوں ان کی جماعت کے ارکان اسمبلی نے استعفے دیئے تھے ۔انہوں نے خط میں لکھاکہ کوئی بھی ہماری آوازنہیں سن رہاتھاتواس لئے استعفوں کاآپشن استعمال کیاگیااب چونکہ وزیراعظم نے ہماری بات سن لی ہے اورایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے اورہمارے مسائل حل کرانے کی یقین دھانی کرائی گئی ہے اس لئے ہمارے دیئے گئے استعفے واپس کئے جائیں ۔