جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

شہداء پاکستان کا فخر ہیں ،ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا ،جنرل عاصم منیر

datetime 22  دسمبر‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں ،ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا ،ہر قسم کی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں امن واستحکام یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے ، فتنة الخوارج کے سہولت کاروں ، مالی امداد دینے والوں اور کارروائیوں کر نے والوں کا تعاقب کرینگے ۔جنرل سید عاصم منیر نے اتوار کو وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشتگردی کے خلا ف جاری کارروائیوں اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی ۔

افسرا ن اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف ان کے عزم اور کارروائیوں کو سراہا اور کہاکہ قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا ۔آرمی چیف نے کہاکہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ پاک فوج دیگر قانون نافذ کر نے والے اداورں کے ساتھ ملکر ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خاتمے کا عزم کئے ہوئے ہے اور ہم ملک میں پائیدار امن اور استحکام یقینی بنائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کاعزم ، حوصلہ ،قوم کی یکجہتی کا سنگ بنیاد ہیں ، پاک فوج اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے جوان جنہوںنے بھرپور بہادری اور بے لوث جذبے کا اظہار کیا ہے قوم کے ہیرو ہیں ۔آرمی چیف نے فتنہ الخوارج کے خلاف عزم کو دوہراتے ہوئے کہاکہ ان کے سہولت کاروں ، مالی امداد دینے والوں اور کارروائیوں کر نے والوں کا تعاقب کرینگے اور انہیں ریاست کے خلاف اپنے مذموم عزائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی ۔ قبل ازیں وانا آمد پرکور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا ۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…