بہاولنگر (این این آئی)بہاولنگر میں بیوی نے مبینہ طور پر بیٹوں کے ساتھ مل کرشوہر کو قتل کردیا اور لاش گھر کے صحن میں دفنا دی۔پولیس نے بتایا کہ بہاولنگر میں ایک خاتون نے اپنی مبینہ طور پر اپنی بیٹوں کے ساتھ ملکر پہلے اپنے شوہر کو قتل کیا اور پھر لاش کو گھر کے صحن میں ہی چھپادیا۔
مقتول کی والدہ نے شک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی، بعد ازاں پولیس نے خاتون اور بیٹوں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں حراست میں لے لیا اور گھر کا صحن کھود کر لاش نکال لی۔پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد میت کو دفنایا جائے گا۔