اسلام آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ کا کوئی علاج نہیں،اگربیرون ملک علاج کرانا چاہتے ہیں توبھجوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف سے سوال کرتے ہیں کہ این اے ایک سو بائیس میں تریپن ہزار جعلی ووٹ کہاں گئے،تحریک انصاف کی سیاست جھوٹ پرمبنی ہے۔ عمران خان چوتھی بار یہ نشست ہارچکے ہیں، انہیں اب شکست تسلیم کرلینی چاہیئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام کا حکومت پر اعتماد مسلم لیگ ن کی کامیابی ہے،بارہ اکتوبرانیس سوننانوے ایک سیاہ ترین دن تھا لیکن دو ہزار پندرہ میں بہت فرق ہے۔