یبٹ آبا(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ منیٰ کے شہداء کے لواحقین کو حکومت پانچ لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو 3 لاکھ روپے کی امداد دے گی۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمذہبی امور نے کہا کہ حجاج کرام کی وطن واپسی کا سللسہ جاری ہے، جس کے تحت 52 ہزار پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے ہیں جب کہ 89 ہزارتاحال سعودی عرب میں موجودہیں، جن کی واپسی شیڈول کے مطابق ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس حج کے مثالی انتظامات کئے گئے تھے تاہم حج کے دوران پیش آنے والے واقعات افسوس ناک ہیں۔سرداریوسف نے کہا کہ انہیں سعودی حکومت کی جانب سےسانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے حاجیوں کے لواحقین اورزخمیوں کی مالی امداد کا علم نہیں لیکن حکومت پاکستان شہداء کے لواحقین کو حکومت پانچ لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو 3 لاکھ روپے کی امداد دے گی۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے علماء کا اجلاس تیرہ اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی طرح صوبوں میں بھی نمازاوراذان کا ایک وقت مقررکرنے کے لئے مشاورت جاری ہے۔ –