ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

لیٹنے کی پوزیشن سے اپنی شخصیت جانیئے ۔

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015 |

پروفیسر ازوسکی برطانیہ کے مشہور معالج ہیں ۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ’’ایک ہزار ‘‘ رضاکاروں پر دلچسپ تحقیق کی ۔ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ دورانِ نیند لیٹنے کا انداز نہ صرف صحت بلکہ انسان کی شخصیت پر کس قسم کے اثرات مرتب کرتا ہے ۔

article_sleeping_positions

اس سلسلے میں لیٹنے کے درج ذیل چھ معروف مروجہ انداز کا تجزیہ کیا گیا ۔

1 ۔ پیٹ کے بل

*اس پوزیشن میں انسان پیٹ کے بل لیٹتا ہے ، ہاتھ عموماً بالائی جانب اُٹھے ہوتے ہیں ۔ سر پہلو میں ہوتا ہے ۔

شخصیت :۔

* اس انداز میں سونے والی عموماً منفی ذہنیت رکھنے والے اور درشت مزاج ہوتے ہیں ۔ ضدی اور بظاہر دلیر لگتے ہیں ، مگر ہر قسم کی تنقید کو ذاتی سطح پر لیتے ہیں ۔

صحت کو فائدہ :۔

* اس انداز میں سونا نظام، انہظام کے لیے مفید ہے ۔

2۔ بچہ پوزیشن ۔

* اس پوزیشن میں انسان ٹانگیں سکیڑ کر پہلو کے بل سوتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ افراد اسی پوزیشن میں سوتے ہیں ۔

شخصیت :۔

* نفسیات دانوں کی رو سے اس پوزیشن میں سونے والے بظاہر مضبوط اور سخت مزاج لیکن باطن میں شرمیلے اور حساس ہوتے ہیں ۔ وہ لوگوں سے گھلنے ملنے میں دیر لگاتے لیکن پھر پرسکون ہوجاتے ہیں ۔

صحت کو فائدہ :۔

* اگر انسان اس انداز میں بائیں پہلو پر سوئے ، تو اہم اعضاء ( جگر، نظامِ ہضم ، پھیپھڑوں ) پر دباؤ پڑتا ہے ۔ لہٰذا بچہ پوزیشن میں سونے والوں کے لیے مناسب ہے کہ وہ دائیں پہلو پر سوئیں ۔

3 ۔ لٹھے کے مانند ۔

* اس پوزیشن میں انسان پہلو کے بل کچھ یوں سوتا ہے کہ ہاتھ نچلی جانب ہوتے ہیں ۔

شخصیت :۔

* ایسے سونے والے معاشرت پسند اور جلد گھل مل جانے والے ہوتے ہیں ۔ ان کی خامی یہ ہے کہ یہ آنکھیں بند کرکے اجنبیوں پر بھی اعتبار کر لیتے ہیں ، چناچہ انہیں الّو بنانا بہت آسان ہے ۔

صحت کو فائدہ :۔

* اس انداز میں لیٹنے سے ریڑھ کی ہڈی سیدھی رہتی ہے ، لہٰذا کمر درد کا شکار یوں لیٹنے سے فائدہ پاتے ہیں

4 ۔ پھیلے ہاتھ ۔

* اس پوزیشن میں سونے والے افراد دونوں ہاتھ پھیلا کر پہلو کے بل لیٹتے ہیں ۔

شخصیت :۔

* اس پوزیشن میں لیٹنے والے نئی باتیں قبول کرتے ہیں ، تاہم شکی مزاج اور سنکی ہوتے ہیں ۔ فیصلے کرنے میں طویل عرصہ لگاتے ہیں اور خوبیوں وخامیوں پر بھرپور نظر ڈالتے ہیں ۔ مگر جب فیصلہ کر لیں ، تو اُسے تبدیل نہیں کرتے اور نہ ہی پچھتاتے ہیں ۔

صحت کو فائدہ :۔

* اس انداز میں سونے سے انسان اکثر تیزابیت اور کمی نیند کا شکار رہتا ہے  ، تاہم یہ عوارض طویل عرصے چمٹے رہیں تو معالج سے رجوع کیجیئے ۔

5 ۔ فوجی انداز ۔

* اس پوزیشن میں انسان کمر کے بل سیدھا لیٹتا ہے ، ہاتھ بھی سیدھے ہوتے ہیں ۔

شخصیت :۔

* ایسے لوگ عموماً خاموش اور لیے دیے رہنے والے ہوتے ہیں ۔ وہ معاملاتِ زندگی کو رائی کا پہاڑ نہیں بناتے اور اپنے علاوہ دوسروں کے لیے بھی بلند معیار قائم کرتے ہیں ۔

صحت کا فائدہ :۔

* جدید تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کے کمر کے بل لیٹنے سے انسان خراٹے لینے لگتا ہے ، اور سانس لینے میں دقت محسوس کرتا ہے اور مجموعی طور پر بری رات گزارتا ہے ۔ اس لیے جس انسان نے سونے کی یہ پوزیشن تبدیل کی ، اُسے درج بالا پریشانیوں سے نجات مل جاتی ہے ۔

6 ۔ ستارہ مچھلی پوزیشن ۔

* اس پوزیشن میں انسان کمر کے بل لیٹتا سور دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے رکھتا ہے ۔

شخصیت :۔

اس پوزیشن میں نیند لینے والے گفتگو ذوق و شوق سے سنتے ہیں لہذا اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔ مصیبت پر ہمیشہ دوسروں کی مدد کرتے اور عماماً نمایاں ہونا پسند نہیں کرتے ۔

صحت کو فائدہ :۔

* اس پوزیشن میں سونے والے رات بھر پرسکون سوتے ہیں ، اور اگلی صبح ہشاش بشاش اُٹھتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…