لاہور (نیوز ڈیسک ) بھارت نے پیر کے روز بھی جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے متعلقہ حکام کی جانب سے پیغام بھجوایا گیا ہے کہ بھارت میں مظاہرے ابھی ختم نہیں ہوئے ، ٹرین کو نہ بھیجا جائے ، جس پر پیر کے روز جانےوالی ٹرین کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ آٹھ اکتوبر کو لاہور سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپر یس کو واہگہ سٹیشن سے بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی اور اٹاری کے ریلوے سٹیشن ماسٹر نے وارننگ دی تھی کہ بھارت میں کسان احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ پاکستان سے آنے والی ٹرین پر حملوں کو خدشہ ہے ، جس پر ٹرین سات گھنٹے تک سٹیشن پر کھڑے رہنے کے بعد واپس لاہور سٹیشن آ گئی تھی