جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ملک کے کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں چترال، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…