اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

لاہوریوں کو بیمار گوشت کھلانے کی ایک اور گھنائونی کوشش ناکام

datetime 12  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) لاہوریوں کو بیمار گوشت کھلانے کی ایک اور گھنائونی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور نے سبزہ زار میں غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ مارا ۔1000کلو مضر صحت گوشت تلف کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ بیمار نیم مردہ جانور کو ذبح کرنے کے ٹھوس شواہد ملنے پر ایکشن لیا گیا،خراب آنکھیں، معدہ کے موذی امراض ،دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا جانور برآمد کیا گیا۔

بیمار جانور کو انتہائی گندی خون آلود جگہ اور بدبودار ماحول میں تیار کیا جارہا تھا۔ انتہائی مضر صحت گوشت تیار کرنے پر غیر قانونی سلاٹر ہاس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔عاصم جاوید نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بیمار جانوروں کے گوشت کی تیاری اور ترسیل سنگین جرم ہے،مضر صحت گوشت تیار کر کے میٹ شاپ کو سپلائی کیا جانا تھا۔ جعلسازی کا گھنانا دھندہ کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنا کر گوشت تلف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیمار جانوروں کے گوشت کا کھانے میں استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ عوام تک معیاری گوشت کی فراہمی کیلئے سپیشل میٹ ٹاسک فورس کام کر رہی ہے۔پنجاب میں خوراک کا کاروبار مقررکردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔ پنجاب کے ہر کونے سے جعلسازوں کو نکال بھگانا ہمارا نصب العین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…