جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

معیشت استحکام کی جانب گامزن، مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی) سال 2024میں مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح تک آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپسوس کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے نے اپنی چوتھی سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال کے دوران قابل ذکر بہتری آئی ہے اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدستور تیزی کا رجحان ہے، سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ چوتھی سہ ماہی کے سروے نتائج میں کئی اقتصادی ریکارڈز بھی قائم ہوئے اور پاکستان کی مزید اقتصادی بہتری کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں 2024ء میں مہنگائی ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے ،ستمبر 2023ء کے بعد اقتصادی حالت مضبوط قرار دینے والے عوام کی تعداد میں 4گنا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت کے حوالے سے 19فیصد افراد اگلے 6ماہ میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں، پاکستان نے پہلی بار ترکیہ کو عالمی صارف اعتماد کے انڈیکس میں پیچھے چھوڑا ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ملازمت کے تحفظ پر اعتماد میں مسلسل استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے پاکستانیوں کی گھریلو خریداری کی صلاحیت میں6 پوائنٹس کی بہتری آئی اور مقامی اقتصادی حالات پر پاکستانیوں کا اعتماد 20 فیصد بڑھا جبکہ عدم اعتماد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…