نوشہرہ (این این آئی) سفاک شوہر نے اپنی بیوی پر فائر کرکے ابدی نیند سلا دیا ،ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ،پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ،جبکہ وجہ قتل بیوی کا شوہر کو تاخیر سے کھانا دینا بتایا جارہا ہے اس سلسلے میں عزیز الرحمن ولد نظام الدین ساکن محلہ نعیم آباد خیر آباد ضلع نوشہرہ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھے میرے جواں سالہ بیٹے علی ولد عزیز الرحمن نے اطلاع دی کہ میری ہمشیرہ مسما سمبرین زوجہ سجاد اپنے گھر میں زخمی حالت میں پڑی ہے میں نے اطلاع ملتے ہی اپنی بیٹی کے گھر گیا دیکھا کہ میری بیٹی مسما سمبرین زوجہ سجاد زخمی حالت میں خون سے لت پت پڑی تھی اور انکو بہ غرض علاج معالجہ ہسپتال لے جارہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی اور جاں بحق ہوگئی
پولیس نے مقتولہ مسما سمبرین زوجہ سجاد دختر عزیز الرحمن کے والد عزیز الرحمن ولد نظام الدین کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر سجاد ولد سردراز خان ساکن خیر آباد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا واضح رہے کہ وجہ قتل مقتولہ مسما سمبرین کا اپنے شوہر سجاد ولد سردراز خان کو تاخیر سے کھانا دینا بتایا جارہا ہے ۔