کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کیس میں یوسف گیلانی پیش ہوئے، عدالت میں نیب پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی زر ضمانت پر ہیں جس پر گیلانی کے وکیل فارق ایچ نائیک نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو ضمانت ہائی کورٹ نے دی تھی، ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ طلب نہیں کر سکتا. جس پر عدالت نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو ضمانت سابق وزیر اعظم ہونے پر دی گئی ہے. عدالت نے امین فہیم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی. عدالت کا کہنا تھا کہ 22 اکتوبر کو یوسف رضا گیلانی پر فردٍ ج±رم عائد کی جائے گی۔