جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بہن علیمہ خان بانی پی پی آئی کے دو مطالبات سامنے لے آئیں

datetime 6  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے 2 مطالبات رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کے نیچے جے آئی ٹی بنائی جائے جو 9 مئی اور 26 نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے لیے اسٹیبلشمنٹ آفر دیتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی ان سے مذاکرات کرے گی۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پچھلے 2 ڈھائی سال سے پاکستان ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، لوگوں کو ڈرایا، گھروں کو توڑا جا رہا ہے، خواتین کے ساتھ وہ کیا گیا جو پہلے نہیں ہوا، لوگ بھیڑ بکریاں بننے سے انکار کریں گے تو ظلم کا نظام ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو اسنائپر سے لوگوں کو شہید کیا گیا، جناح ایونیو پر جو آپریشن ہوا اس میں 150 لوگ لاپتہ ہیں، میرا اعتراض ہے کہ صرف 12 لوگ شہید نہیں ہوئے، بہت سے لوگ لاپتہ ہیں، جیلوں میں ہیں، ان کے والدین پوچھ رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ مجھے اس پر غصہ ہے کہ کئی لوگ لاپتہ ہیں، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پہلے آپ نے جمہوریت کو ختم کیا، جمہوریت قومی اسمبلی، عدلیہ اور میڈیا پر کھڑی ہے، ان تینوں چیزوں کو زمین بوس کر دیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ اس نظام میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور نہ ہی تحفظ ہو گا، آگے کے دن بہت برے ہیں، بجلی گھر انہی لوگوں کے ہیں جو ملک کو کنٹرول کر رہے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…