ملتان (این این آئی)ملتان کے علاقے ڈیفنس میں سابق ایم پی اے کے بیٹے نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے طارق نعیم کا بیٹا معروف گاڑی میں فیملی کے ساتھ جارہا تھا کہ راستے میں معروف طارق نے بیوی اور دو بچوں قتل کرنے کے بعد خود بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چاروں لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔ مرنے والوں میں 33 سالہ اقرا، 5 سالہ علیان اور 3 سالہ آریان شامل ہیں۔ایس ایس پی آپریشن ملتان نے کہا ہے کہ قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔