راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں اعلی شخصیات کی موجودگی میں 2ہفتے کے سخت اور کڑے مذاکرات کے بعد 17 آئی پی پیز کپیسٹی پیمنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی ٹاسک فورس نے 1994ء اور 2002ء کی 17 آئی پی پیز سے کڑے مذاکرات کئے اور انہیں ہائبرڈ ماڈل ٹیک اینڈ پے پر آمادہ کرلیا جس کے باعث حکومت کو 300ارب روپے کی بچت ممکن ہے جبکہ صارفین کو ساڑھے تین روپے فی یونٹ تک فائدہ پہنچ سکتا ہے۔