منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی کو پارٹی کے کمپرومائز لیڈرز سے زیادہ بشریٰ بی بی پر اعتماد ہے، مشال یوسفزئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بشری بی بی کے دو قریبی معاونین نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی پارٹی کے ”کمپرومائز” لیڈرز سے زیادہ بشریٰ بی بی پر اعتماد ہے۔ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی اور سابق خاتون اول کی بہن مریم ریاض وٹو نے برطانوی اخبار گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے معاونین نے کہا کہ پارٹی رہنما، بانی کی ہدایات پر پوری طرح عمل نہیں کرتے، جس کے سبب بشریٰ بی بی کو عملی میدان میں آگے لایا گیا۔ معاونین کے مطابق فائنل کال کے احتجاج والے دن بھی بشریٰ بی بی نے صرف بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور ان کے مفاد کیلئے کام کیا۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، پارٹی قیادت کی طرف سے اپنی ہدایات عوام تک نہ پہنچانے اور ان کے جوڑ توڑ سے سخت مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے کہا ہے کہ وہ اب ان کا پیغام براہ راست پہنچائیں۔ مشال یوسفزئی کے مطابق بشریٰ بی بی کو سیاست کا تجربہ نہ ہونے کے سبب انہیں قطعی ہدایات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے ہی فائنل کال کا پیغام دیا تھا کہ اسلام آباد پہنچ کر حتمی احتجاج کرو۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے سیاسی عزائم نہیں، وہ پْرسکون روحانی شخصیت ہیں، بشریٰ بی بی صرف بانی اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔مریم ریاض وٹو نے کہا بانی کے قریبی ساتھیوں کا کردار مشکوک ہے، لگتا ہے کہ اپنے فائدے کیلئے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی پر احتجاج کے دوران اسلام آباد کے مرکز جانے سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ واضح رہے کہ مریم ریاض وٹو نے ہی 2015 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا تعارف کروایا تھا۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق بانی کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر سیاسی اور پْراسرار روحانی شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ اخبار نے مزید کہا پی ٹی آئی میں ایک عنصر بشریٰ بی بی کو پسند نہیں کرتا اور ان کے خلاف مہم جوئی میں مصروف ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…