ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عراقی فضائیہ کا البغدادی کے قافلے پر حملے کا دعویٰ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(نیوز ڈیسک)عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کی سرحد کے نزدیک مغربی صوبہ الانبار میں دولت اسلامیہ (داعش) کے خلیفہ ابوبکرالبغدادی کے قافلے پر فضائی حملہ کیا ہے۔تاہم البغدادی کے مارے جانے یا بچ جانے سے متعلق تاحال کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کی سرحد کے نزدیک مغربی صوبہ الانبار میںداعش کے خلیفہ ابوبکرالبغدادی کے قافلے پراس وقت بمباری کی جب وہ داعش کے کمانڈروں کے اجلاس میں شرکت کے لیے الکرابلہ کے علاقے کی جانب جارہے تھے۔ عراقی فوج نے ایک بیان میں اس حملے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ داعش کے لیڈر کے بارے میں فی الوقت کچھ معلوم نہیں ہے کہ آیا وہ بمباری میں بچ گئے ہیں،زخمی ہوئے ہیں یا ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر عراق کی وزارت دفاع کے مطابق اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا بغدادی اس قافلے میں موجود تھا یا نہیں۔ واضح رہے کہ 2015ءکے اوائل میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے عرب اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں ابوبکرالبغدادی کے شمال مغربی قصبے قائم میں ایک فضائی حملے میں زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی اور ان کے زندہ بچ جانے کو ایک معجزہ قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…