اسلام آباد(این این آئی)وزارت مذہبی امور نے 65اورزا ئد عمر کے عازمین حج کیلئے کووڈ ویکسین لازمی قراردے دی۔وزارت مذہبی امور نے کراچی کے عازمین حج کیلئے کووڈ ویکسین کی تفصیلات جاری کی ہیں۔جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاہے کہ 65اور زیادہ عمر کے عازمین حج کیلئے سعودی ہدایات کے مطابق کووڈ ویکسین لگوانے اور سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت صحت کی ہیلپ لائن 1166 کے مطابق کراچی میں کوووڈ ویکسین لگوانے کے لئے رابطہ کیاجا سکتا ہے جہاں پر کووڈ ویکسینیشن سعودی اپرووڈ فائزر کمپنی کی ویکسینیشن لگوائی جا سکتی ہے۔وزارت مذہبی امور نے کراچی کے عازمین حج کے لئے جو سنٹرقائم کئے ہیں ان میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز اوجھا کیمپس(021) 38771111، خالق دینا ہال https://maps.app.goo.gl/FK8BsDPnJvZHi3v36،سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال0328 8954267، https://maps.app.goo.gl/RW1tKw1jANmkbXSC7 اور سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال،https://maps.app.goo.gl/EpBn5nYPK7h5pehUA شامل ہیں۔ کووڈ ویکسینیشن کیلئے ان ہسپتالوں سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔