اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عوام کا جو فیصلہ 2013 میں تھا آج بھی وہی ہے، حمزہ شہباز

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام نے جو فیصلہ 2013میں دیا تھا، آج اس پر پھر مہر لگادی۔ ایاز صادق بولے کہ عمران خان انا کا مسئلہ چھوڑ کر پاکستان کا سوچیں۔ آئیں اور ملک کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں۔ انھوں نے یہ بات این اے122 میں کامیابی کے بعد ماڈل ٹاون لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں کہی۔ ماڈل ٹاون لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 2013میں جو فیصلہ عوام نے دیا تھا آج اس پر مہر لگا دی اور نوازشریف کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قبضہ ہارے گا، جذبہ جیتے گا اور آج کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج این اے122 کا میدان چھوڑ کر بھاگ گئے اور وہ اب دھاندلی کا رونا چھوڈ دیں۔ اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکن کی ہیٹ ٹرک ہوئی۔ عمران خان انا کا مسئلہ چھوڈ کر پاکستان کے بارے میں سوچیں۔ انھوں نے دھرنوں کی سیاست کر کے دیکھ لی مگر نتیجہ کچہ نہیں نکلا۔ عمران خان چین کی سرمایہ کاری کو بھگانے کے بجائے ویلکم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خدا کے واسطے پاکستان کی بہتری کا سوچیں۔ ملک کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے وہ اکھٹے ہوجائیں اور کنٹینر کی سیاست کو ماضی کا حصہ بنا دیں۔ اگر عمران اپنی ذات کا سوچیں گے تو صرف نواز لیگ کو نہیں پورے ملک کو نقصان ہوگا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…