منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمرے کی آڑ میں گداگری کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، مزید 10 گرفتار

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 10 افراد کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ایف آئی اے امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں 7 خواتین اور ایجنٹ بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں محمد نواز، رحمت اللہ، نظام الدین، صغریٰ خاتون، حاجرہ خاتون، امام زادی، ماروی خاتون، مائی امیراں، زرینہ اور مائی خانل شامل ہیں۔

ملزمان کا تعلق رحیم یار خان، ٹنڈواللہ یار اور سکھر سے ہے۔ترجمان کے مطابق، ملزمان فلائٹ نمبر G9549 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، گرفتار ملزم محمد نواز نے خود کو دیگر ملزمان کا رشتے دار ظاہر کیا جبکہ دوران تفتیش دیگر ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم محمد نواز ایجنٹ ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم محمد نواز نے تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کا بندوبست کیا، ملزمان سعودی عرب گداگری کے غرض سے جارہے تھے، گرفتار ملزمان عمرہ ادا کرنے کے بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر ناواقف تھے۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزمان رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے، ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لیے رقم موجود نہ تھی، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…