منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گھریلو تنازعہ پر سسرالیوں نے بہوکو زندہ جلا دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال (این این آئی)ساہیوال میں گھریلو تنازعہ پر سسرالیوں نے بیٹی کے سامنے بہو کو آگ لگا کرقتل کردیا، وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے واقعہ کانوٹس لے کر ریجنل پولیس آفیسرسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں آر 108، سیون میں ایک بچی کی ماں ام کلثوم کوسسرالیوں نے گھریلو تنازعہ پر آگ لگا دی ، خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال پہنچایاگیا، جہاں حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاہورریفرکیاگیا تاہم وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہارگئی ۔

ام کلثوم کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی، مقتولہ کو والدین کے گائوں میں سپردخاک کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے ورثاء کی درخواست پر 2خواتین سمیت 3افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان ضمانت قبل ازگرفتاری کرواچکے ہیں ، مقدمہ کی شفاف تحقیقات جاری ہیں، تفتیش جلد مکمل حقائق سامنے لائیں گے ۔علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرکے فوری انصاف فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…