اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

مکہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع نے الرٹ جاری کردیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے کئی علاقوں میں سنیچر سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔شہری دفاع کا کہنا تھا کہ مکہ ریجن میں شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تبوک، الجوف اور نجران کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ حدود الشمالیہ، الشرقیہ، ریاض، قصیم، حائل، باحہ اور عسیر کے علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ شہری دفاع نے بیان جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ محفوظ مقامات تک محدود رہیں۔سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل کا کہناتھا کہ درجہ حرارت میں پیر کے دن سے نمایاں کمی ہوگی، موسم سرما کیلیے کپڑے تیار رکھیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…