بیجنگ (این این آئی)چین میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ کیلئے سرمایہ کاری کے طریقہ کار میں سختی اور سولر پینلز کی انڈسٹری کیلئے برآمدی ٹیکس چھوٹ میں کمی کے فیصلے سے نومبر کے بعد سولر پینلز مہنگے ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کا اثر پاکستان میں ممکنہ طورپر سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔
نئے قواعد کے مطابق کمپنیوں کو سولر پینلز کیلئے کم از کم سرمایہ کا تناسب 30فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے قبل یہ معیار صرف پولی سیلیکون مینوفیکچرنگ پروجیکٹس پر لاگو ہوتا تھا جبکہ دیگر سولر پینلز پروجیکٹس کیلئے کم از کم 20فیصد تھا۔چینی وزارت تجارت نے کہا کہ نئی قواعد کا مقصد سولر پینلز انڈسٹری میں اپ گریڈنگ اور ساختی ایڈجسٹمنٹ کرنا تھا۔