پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)درآمدی و بیرونی ادائیگیوں کے دبا کے باعث منگل کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی برقرار رہی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد 24فیصد بڑھنے، مسلسل تیسرے ماہ کرنٹ اکانٹ سرپلس، 16ویں ہفتے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر، روشن ڈیجیٹل اکانٹ انفلوز بڑھنے جیسے مثبت سینٹیمنٹس کے باوجود ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 08 پیسے کی کمی سے 277 روپے 77 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں یکدم ڈیمانڈ بڑھتے ہی کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 10پیسے کے اضافے سے 277روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔مارکیٹ میں آئی ایم ایف مشن کی مارچ میں پاکستانی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قرض پروگرام کی دوسری کے قسط جاری ہونے کی توقعات بھی پائی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…