منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایک روز میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 63 لاکھ کے جرمانے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف چوبیس گھنٹوں میں 63 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ وارننگ و آگاہی مہمات کے بعد اب بس کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 3176 گاڑیوں پر 63 لاکھ کے جرمانے کیے۔ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 1579 موٹرسائیکلوں کو 32 لاکھ کے جرمانے کیے، 264 موٹرسائیکلیں اور 153 ٹریکٹرٹرالیاں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کردی گئیں۔

آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 240 وہیکلز کو ای چالان جاری ہوئے، شہر میں 41 اینٹی اسموگ اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم ہیں۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر قائم 14 انسداد تجاوزات کیمپس بھی مزید متحرک ہیں، آج لاہور میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ پابندی سے مستثنٰی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…