منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ڈکیتی اور پاکستان مخالف ٹک ٹاک بنانے والے 3 افغان ڈکیتوں کے اہم انکشافات

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شاہ لطیف سے ڈکیتی اور پاکستان مخالف ٹک ٹاک بنانے والے گرفتار تین ملزمان نے اہم انکشافات سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے گرفتار تین افغان ڈکیتوں نے دوران تفتیش انکشافات کئے ، ملزم قسمت نے انکشاف کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے کلاشنکوف اویس نامی پولیس اہلکار سے لی تھی، پولیس اہلکار اویس عوامی کالونی تھانے میں تعینات ہے۔ملزم قسمت نے بتایا کہ واردات کیلئے اشرف نامی کباڑی سے پستول لیتے تھے۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم کی ڈیفنس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں ملزم کو سڑک پر گاڑیاں روک کر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان کئی سالوں سے کراچی میں رہائشی پذیر ہیں، مرکزی ملزم قسمت خان کا تعلق افغان علاقے غزنی کٹاوازسے ہے جبکہ گرفتار ملزم فضل کا تعلق افغانستان صوبے پکتیا کا رہنے والاہے اور گرفتار اعظم حسین کے مطابق مانسہرہ کا رہائشی ہے۔یاد رہے شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر 22 میں ہوٹل سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، بعد ازاں پتہ چلا تھا کہ پاکستان مخالف ٹک ٹاک اور کراچی میں ڈکیتی میں ملوث شاہ لطیف پولیس کے ہاتھوں گرفتار تینوں ڈاکو افغان باشندے ہیں ، افغان ڈکیت ملیر ساوتھ اورایسٹ میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی پولیس کے لیے شدید نفرت رکھتے ہیں، ایک ویڈیو میں ملزمان نے ساتھی کو پولیس یونیفارم پہنا رکھی ہے پولیس اہلکار کو گولی مار کر بدترین تشدد بھی کیا جارہا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…