جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو اداروں کے اندر سے ریلیف مل رہا ہے، جاوید لطیف

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اداروں کے اندر سے سہولت کاری مل رہی ہے۔ن لیگ کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال ہے اپوزیشن رہنماؤں کو کیوں گرفتار کیا گیا، اگر گرفتار کیا گیا تو رہا کیوں کیا گیا؟ میں گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نوازشریف سے ملاقات کرنے جاتے تھے تو ہمارے گھر والوں کواٹھا لیا جاتا تھا، اداروں کے اندر کچھ بااثرشخصیات سہولت کاری دے رہی ہیں، جنرل فیض حمید کے اثرات ابھی تک موجود ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ لطیف کھوسہ، زلفی بخاری کہتے ہیں کہ امریکا سے حکم نامہ آئے گا، پہلے زمان پارک اور اب خیبرپختونخوا میں لوگوں کی ٹریننگ ہورہی ہے، کے پی کے کی سرکاری مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کے بعد ثاقب نثار کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا، سہولت کاروں کے چہروں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…