ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس کی خاتون نے دوہزار لیٹر سے زیادہ اپنا دودھ عطیے میں دیا ہے۔ 36سالہ ایلینس اوگل ٹری جوتین بچوں کی ماں ہیں نے اس طرح ہزاروں بچوں کی پرورش کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عطیات میں پیسے عطیہ کرنا ہرکوئی کرسکتا ہے لیکن ٹیکساس میں فلاورماونٹھ کی رہائشی ایلیسس نے مخیر ہونے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا جو انوکھا اور منفرد بھی ہے انہوں نے ریکارڈ مقدار میں اپنا دودھ ضرورت مند بچوں کیلئے عطیہ کیا ہے۔