اسلام آباد(این این آئی)پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش کردی، النہانگ گروپ نے قومی ایئرلائن پر واجب الادا 250ارب روپے بھی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کردی ۔ا
لنہیان گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30سے 100فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی ہے۔پاکستانی کاروباری گروپ نے قومی ایئرلائن کیلئے بہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرادی، پیشکش میں قومی ایئرلائن کو دیگرایئرلائنز کے لئے انجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔