اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بال کرائے بغیر وکٹ لے لی،ویرات کوہلی کا منفرد ریکارڈ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار ہیں جنہوں نے کئی ریکارڈ بنا رکھے ہیں لیکن ایک ایسا اچھوتا ریکارڈ ہے جو شاید کوئی نہ توڑ سکے۔ ویرات کوہلی کی پہچان دنیا کے بہترین بلے باز کے طور پر ہے لیکن انہوں نے کرکٹ کی تاریخ کا جو نا قابل یقین ریکارڈ بنایا ہے وہ اپنے بلے سے نہیں بلکہ بولنگ سے بنایا ہے۔

ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں بغیر کوئی گیند کرائے وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ سال 2011 میں انگلینڈ کے خلاف میچ تھا جب ویرات کوہلی نے کوئی آفیشل گیند پھینکے بغیر انگلش بیٹر کیون پیٹرسن کی وکٹ حاصل کر لی تھی۔ہوا کچھ یوں تھا کہ کوہلی نے گیند کرائی جو وائیڈ تھی۔ اس کو پیٹرسن نے کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن اپنی کوشش میں ناکام رہے، گیند مِس ہو کر وکٹوں کے پیچھے کھڑے دھونی کے پاس گئی اور انہوں نے اسٹمپ کرنے میں لمحے بھر کی تاخیر نہ کی۔دنیائے کرکٹ میں ایک سے بڑھ کر ایک بولرز گزرے ہیں لیکن یہ ایسا ریکارڈ ہے جو شاید ہی آنے والے وقت میں کوئی کرکٹر توڑ سکے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…