بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فیلڈ پلیسمنٹ پر کپتان سے تلخ کلامی؛ بالر میدان چھوڑ کر چلاگیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

لندن (این این آئی)انٹرنیشنل میچ کے دوران کپتان سے فیلڈ پلیسمنٹ کے معاملے پر تلخ کلامی کی وجہ سے فاسٹ بولر میدان چھوڑ کرچلے گئے۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلش ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تاہم اس میچ کی خاص بات الزاری جوزف اور کپتان شائی ہوپ کے درمیان ہونیوالی تلخ کلامی تھی۔

میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، الزاری جوزف اور میتھیو فورڈ نے بولنگ کا آغاز کیا اور ویسٹ انڈیز کو وکٹ بھی مل گئی۔اگلے اوور میں جوزف نے گیند تھامی تو ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کے درمیان طویل گفتگو ہوئی، بعدازاں جوزف کیلئے دو سلپیں لگادیں تاہم بالر مایوس نظر آئے۔ اگلی گیند پر 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شاندار ڈیلیوری پر کاکس کی وکٹ ملی تاہم بالر زیادہ خوش نہ ہوئے۔

وکٹ لینے کے باوجود الزاری جوزف کی مایوسی میں کمی نہ انہیں اوور کے اختتام پر کوچ ڈیرن سیمی کیساتھ باؤنڈری لائن پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو انہیں پرسکون رہنے کا اشارہ کررہے تھے۔الزاری جوزف بعدازاں فیلڈ چھوڑ کر چلے گئے انکی ہیڈن والش جونیئر نے فیلڈنگ کی تاہم غصہ ٹھنڈا ہونے کے بعد بالر دوبارہ میدان پر آئے اور انہوں نے 10 اوورز کے اسپیل میں 45 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…