بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ نے صومالیہ کا ایک ارب ڈالر کا قرضہ معاف کر دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ اور صومالیہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت افریقی ملک صومالیہ کا ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا قرضہ امریکہ نے معاف کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کی پارلیمان نے اس معاہدے کا اعلان سال 2025 کیلئے 1.36 ارب ڈالر کے بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کے ایک دن بعد کیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے اس معاہدے پر صومالیہ کے وزیر خزانہ بیہی آیگے اور امریکی سفیر رچرڈ ریلی نے دستخط کیے ہیں۔صومالیہ کے وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک عظیم دن ہے اس معاہدے سے صومالیہ کا 1.14 ارب ڈالر کا قرضہ معاف ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صومالیہ نے امریکہ اور عالمی شراکت داروں کی مدد سے کام کے طریقوں کو بہتر کیا ، مالی معاملات میں جوابدہی شامل کی گئی اور نئے قوانین طے کیے ہیں۔وزیر خزانیہ صومالیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں صومالیہ کی ترقی اور اقتصادی اصلاحات کیلئے امریکہ کی غیر متزلزل حمایت پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی سفیر رچرڈ ریلی نے کہاکہ ان قرضوں کی معافی کے علاوہ صومالیہ کو 1.2 ارب ڈالر ترقیاتی و اقتصادی بجٹ، سیکیورٹی اور انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے فراہم کیے گئے ہیں۔پارلیمان سے منظور کیے گئے بجٹ کا حجم رواں سال کے بجٹ سے تقریباً 25 گنا زیادہ ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق سال 2024 کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 3.7 فیصد تھی جبکہ سال 2025 کے لیے اقتصادی ترقی کی شرح 3.9 فیصد رکھی گئی ہے جو کہ گزشتہ سال 2.8 فیصد تھی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…