کراچی (این این آئی)شہر قائد کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔اپنے منفرد سٹائل کے باعث مشہور ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔