لاہو(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور اور این 144 اوکاڑہ میں ضمنی انتخاب کل ہوگا جس کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے جب کہ دونوں نشستوں پر ہونے والے انتخاب کے لئے پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور 144 میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مواد فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے جہاں فوج نے کنٹرول سنبھال لیا جب کہ الیکشن کمیشن نے بھی پولنگ کے روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لینے کی ہدایت کی ہے۔انتخابی لحاظ سے اہمیت کے حامل این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف آمنے سامنے ہیں جب کہ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 762 ہے جن کے لئے 284 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 134 مردانہ اور اتنے ہی زنانہ پولنگ اسٹیشنز ہیں جب کہ پولنگ بوتھ کی مجموعی تعداد 673 ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرتے ہوئے مرکزی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیاجس کی نگرانی صوبائی چیف الیکشن کمشنر کریں گے جب کہ اسلام آباد میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کی نگرانی خود چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ انتخابی نتائج مکمل ہونے تک کنٹرول رومز میں مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہے گا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی آر او اور متعلقہ اداروں کو پولنگ کے روز الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب این اے 144 اوکاڑہ 2 میں بھی ضمنی انتخاب کل ہوگا جہاں مسلم لیگ (ن) کے علی عارف چوہدری اور آزاد امیدوار چوہدری ریاض کے درمیان مقابلہ ہوگا جب کہ کل ہی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار محسن لطیف، تحریک انصاف کے شعیب صدیقی اور پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد مدمقابل ہوں گے۔
واضح رہے کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق، تحریک انصاف کے علیم خان اور پیپلزپارٹی کے عامر حسین میدان میں ہیں۔
این اے 122 اور 144 کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل، فوج نے کنٹرول سنبھال لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی



















































