کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق سیاسی استحکام بیرونی فنانسنگ میں بہتری اور مثبت معاشی اظہارہے۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں ہفتے بھر میں 4 ہزار 744 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 89993 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہواجبکہ ایک موقع پر 100 انڈیکس نے 90 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح بھی عبور کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 90593 پوائنٹس رہی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 85349 پوائنٹس رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہفتہ وار 513 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 کھرب 177 ارب روپے سے بڑھ کر 11 کھرب 690 ارب روپے ہوگئی ہے۔