کراچی (این این آئی)سانحہ کارساز حادثہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متاثرین کے اہلخانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرا دیاجس میں کہا گیا کہ ہم اللہ کی رضا کے لئے نتاشا کو معاف کرتے ہیں۔کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ میں کارساز حادثہ کیس میں دوران سماعت مرکزی ملزمہ نتاشا دانش اپنے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت متاثرین کیاہلخانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرا دیا جس میں اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کرنے کا ذکر ہے۔متاثرہ خاندان اورزخمی کیاہلخانہ بھی عدالت موجود تھے۔ آئندہ سماعت تک تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 31 اکتوبرتک ملتوی کردی۔اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔