منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

شہرت کے بعد اس کی قیمت چکانی پڑتی ہے،اداکارہ نعیمہ بٹ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے شہرت حاصل کرنے کے بعد معاشرے میں ادا کی جانے والی قیمت سے متعلق حیران کن بات کہہ دی۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد انہیں احساس ہو رہا ہے کہ اس کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے، نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے فینز کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن ان میں سے کئی مداح عجیب و غریب رویہ اختیار کر رہے ہیں، خاص طور پر رباب کے کردار کے حوالے سے مرد مداحوں کا پاگل پن واضح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے فینز انہیں عجیب و غریب پیغامات بھیج رہے ہیں، جس سے شہرت کی منفی پہلوؤں کا احساس ہو رہا ہے، اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ امریکا میں 10 سال تک تھیٹر سے وابستہ رہی ہیں اور اداکاری کا شوق انہیں سکالرشپ پر امریکا لے گیا تھا، جہاں انہوں نے تھیٹر اور اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں زیادہ تر افراد ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے خود بھی ابتدا میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کی لیکن اداکاری کی محبت انہیں اس راہ پر لے آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…