ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سب سے پہلے کینیڈا، بیرونی عارضی ورکرز کے لیے مشکلات میں اضافہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا (این این آئی )کینیڈا نے تارکینِ وطن سے متعلق پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اب غیر ملکی عارضی ورکرز کے لیے بھی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے نئی پالیسی کے تحت کیے جانے والے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کینیڈا کے اصل باشندوں کو بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا لازم ہوچکا ہے۔

ایک پوسٹ میں وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے لکھا ہے کہ کوئی بھی تجارتی یا صنعتی ادارہ اب کسی بھی غیر ملکی عارضی ورکرز کو کام پر رکھتے وقت یہ بتانے کا پابند ہوگا کہ اس نے کسی کینیڈین باشندے کو ملازمت کیوں نہیں دی۔کینیڈین حکومت نے ایک سال کے دوران ایسے کئی اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد کینیڈا میں غیر ملکیوں کی آمد روکنا ہے۔ ایسا کرنا اس لیے ضروری سمجھا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث مکانات کے کرائے بڑھ گئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ بے روزگاری کا گراف بھی بلند ہوا ہے۔تارکینِ وطن کی تعداد کنٹرول کرنے کی پالیسی کے تحت اب تعلیمی ویزا سے متعلق پالیسی بھی تبدیل کردی گئی ہے۔

اس نوعیت کے تمام اقدامات سے سب سے زیادہ بھارتی باشندے متاثر ہوتے آئے ہیں۔کینیڈا کی حکومت مستقل رہائش کے خواہش مند غیر ملکیوں کی تعداد گھٹانے کی پالیسی پر کاربند ہے اور اس حوالے سے پالیسی میں ایسی تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں جنہیں عمومی سطح پر پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…