جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

دھمکی اور 5 کروڑ کا مطالبہ کرنیوالے شخص نے سلمان خان سے معافی مانگ لی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024 |

ممبئی (این این آئی)بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کے ساتھ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی وڈ اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے مانگنے والے شخص نے یہ کہتے ہوئے معافی مانگ لی کہ اس سے غلطی ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے جس میں اداکار کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ روپے ادا کریں، اس دھمکی کو ہلکا نہ لیں، بصورت دیگر اداکار کا حال مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو گا جنہیں حال ہی میں بشنوئی گینگ نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔اب اسی شخص کی جانب سے دوبارہ ممبئی پولیس کو پیغام موصول ہوا ہے۔مذکورہ شخص کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، وہ پیغام سلمان خان کے لیے غلطی سے بھیج دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کو یہ پیغام جھارکھنڈ سے موصول ہوا ہے جس کی لوکیشن ٹریس کی جارہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہو، 2022 میں اداکار کو دھمکی آمیز خط ان کی رہائش گاہ کے قریب ایک بینچ سے ملا تھا اور مارچ 2023 میں مبینہ طور پر گینگ کے ارکان کی طرف سے ایک ای میل بھیجی گئی تھی۔جنوری 2024 میں دو نامعلوم افراد نے جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد اداکار کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…